اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--

شارجہ کے خورفکان بندرگاہ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کی حکومت کے میڈیا آفس نے اعلان کہا ہے کہ آج اتوار کو خورفکان بندرگاہ پر واقعہ پیش آیا ہے جس کے لیے متعلقہ حکام تفتیش کر رہے ہیں تاہم اب تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

میڈیا آفس نے بتایا کہ حادثے کی مزید تفصیلات اور اپ ڈیٹس دستیاب ہونے پر جاری کی جائیں گی۔

عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں۔ 

حکام نے زور دیا کہ افواہیں یا غیر مصدقہ خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق برطانوی میرین ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی کے مطابق ایک کنٹینر جہاز کے کپتان نے دیکھا کہ خورفکان بندرگاہ کے قریب پانی میں کئی غیر معلوم نوعیت کے پھٹنے والے گولے زمین سے ٹکرائے، جو جہاز کے بہت قریب گرے۔

دریں اثنا ایران کے پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ بحری اور زمینی فضائی افواج نے مشترکہ کارروائی کی ہے جس میں اسرائیلی اہداف اور امریکی

 اقتصادی مفادات کو نشانہ بنایا گیا۔

بیان کے مطابق حملے میں متحدہ عرب امارات کے حبشان علاقے میں ایکسون موبل اور شیورون کے گیس پلانٹس اور الرویس میں ایک امریکی پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا، جس سے وہاں وسیع پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔

اب تک متحدہ عرب امارات کی سرکاری حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ دعوے خورفکان بندرگاہ پر پیش آنے والے واقعے سے کس حد تک متعلق ہیں اور سرکاری اپ ڈیٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔