اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

قطر: ایرانی حملے ناکام، تمام ڈرون اور کروز میزائل مار گرائے گئے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

قطر کی وزارت دفاع نے آج اتوار کو اعلان کیا ہے کہ ملک پر متعدد ڈرون اور دو کروز میزائل سے حملہ کیا گیا ہے۔ 

وزارت کے مطابق مسلح افواج نے تمام ڈرونز کا مقابلہ کیا اور دونوں کروز میزائل کو مار گرایا، جس سے حملہ مکمل طور پر ناکام ہو گیا۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق ابتدائی بیان میں وزارت نے یہ نہیں بتایا کہ حملے کے نشانے پر کون سے مقامات تھے یا اس سے کسی جانی یا مالی نقصان کا اندیشہ ہوا ہے۔ 

تاہم متعلقہ ادارے واقعے کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور نقصان کے تخمینہ یا تفصیلات فراہم کریں گے۔

وزارت دفاع نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی کہ وہ حملے کے حوالے سے غیر مصدقہ اطلاعات یا تصاویر کو نہ پھیلائیں اور معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔ 

وزارت نے زور دیا کہ مسلح افواج ہر وقت چوکس ہیں اور ملک کی سلامتی اور شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔