اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

کویت: 9 بیلسٹک میزائل، 4 کروز اور 31 ڈرون کو تباہ کیا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

کویت کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ مسلح افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کویتی فضائی حدود میں کئی دشمن اہداف کا پتہ لگایا اور ان سے نمٹا ہے۔ 

وزارت دفاع نے کہا ہے کہ آج اتوار کو 9 بیلسٹک میزائل، 4 کروز میزائل اور 31 ڈرون تباہ کئے ہیں اور ان کے خلاف کارروائی طے شدہ ضابطہ کار کے مطابق کی گئی۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے واضح کیا کہ دشمن ڈرون حملوں نے دو بجلی گھروں اور پانی کے پلانٹس، تیل کے شعبے کے کمپلیکس، کویت آئل کمپنی کے متعدد آپریشنل مراکز اور وزارتوں کے ایک کمپلیکس کی عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں شدید مادی نقصان ہوا اور مختلف مقامات پر آگ لگ گئی، جسے متعلقہ اداروں نے بروقت کنٹرول کیا تاہم کسی انسانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

وزارت نے شہریوں اور مقیم افراد سے اپیل کی کہ ہدف بننے والے مقامات کی تصاویر یا ویڈیوز کو نہ پھیلائیں اور افواہوں یا جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نہ جائیں کیونکہ اس سے عوامی سلامتی اور سیکورٹی متاثر ہو سکتی ہے اور معلومات ہمیشہ سرکاری ذرائع سے حاصل کریں۔

وزارت دفاع نے کہا کہ مسلح افواج ہر وقت چوکس ہیں اور اپنی ذمہ داریاں مؤثر طریقے سے انجام دے رہی ہیں، ملک کی سلامتی اور شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور معلومات کے صحیح استعمال اور غیر محفوظ مواد سے پرہیز ہر شہری کی قومی ذمہ داری ہے، جو دفاعی کوششوں کا لازمی حصہ ہے۔