اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

گھر میں استعمال شدہ ٹی بیگز کا پھینکنے کے بجائے مفید استعمال

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

عام طور پر چائے پینے کے بعد ٹی بیگز کو کوڑے میں پھینک دیا جاتا ہے، لیکن ماہرین کے مطابق یہ پودوں کی بہترین خوراک ثابت ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

استعمال شدہ ٹی بیگز کو باغ یا کیاریوں میں استعمال کرنے کے 4 اہم طریقے ہیں جو پودوں کی نشوونما میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

نامیاتی کھاد 

استعمال شدہ ٹی بیگز نامیاتی کھاد بنانے کے لیے بہترین ہیں۔ 

چائے کی پتی تقریباً 4 فیصد نائٹروجن، پوٹاشیم اور فاسفورس پر مشتمل ہوتی ہے۔ انہیں کھاد کے ڈھیر میں شامل کیا جا سکتا ہے، تاہم خیال 

رہے کہ ٹی بیگز پلاسٹک یا مصنوعی مواد سے پاک ہوں۔

کیمیائی کھاد کا البدل

ٹی بیگز کو مٹی میں دفن کرنے سے زمین کے اندر موجود کیچوے انہیں کھا کر ہضم کر لیتے ہیں۔

کیچووں کا فضلہ پودوں کے لیے انتہائی غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ آپ ٹی بیگز کو کھول کر پتی براہ راست مٹی میں ڈالیں تاکہ کیچوے اسے جلد ہضم کر سکیں۔

teabags and plants 1
(فوٹو: انٹرنیٹ)

پودوں کی آبیاری

ٹی بیگز کو دوبارہ پانی میں بھگو کر ٹھنڈا کر لیں، اس پانی سے پودوں کو سیراب کرنا فائدہ مند ہے۔

یہ پودوں کو وقتی طور پر تقویت تو دیتا ہے، لیکن یاد رہے کہ یہ نائٹروجن سے بھرپور روایتی کھادوں کا مکمل نعم البدل نہیں ہو سکتا، اس لیے اسے ضمنی طور پر استعمال کریں۔

احتیاطی تدابیر

یاد رکھیں کہ پھلوں یا جڑی بوٹیوں والی چائے تیزابی (ایسڈک) ہوتی ہے۔

ایسی چائے ان پودوں کے لیے موزوں ہے جنہیں تیزابی مٹی پسند ہے، جیسے ایزالیا کے پھول یا بیریز کی جھاڑی۔ دیگر پودوں کے لیے سادہ چائے کا استعمال ہی بہتر اور محفوظ رہتا ہے۔

teabags and plants 2
(فوٹو: انٹرنیٹ)

کیڑوں کا قدرتی صفایا

اگر آپ کے باغ میں گھونگے یا دیگر کیڑے پودوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں تو چائے کی پتی ان کے لیے بہترین رکاوٹ ہے۔

چائے میں موجود کیفین اور تیز خوشبوئیں، خاص طور پر پودینہ یا دار چینی، کیڑے مکوڑوں کو دور رکھنے کے لیے قدرتی کیڑے مار دوا کا کام کرتی ہیں۔

استعمال شدہ ٹی بیگز کا باغبانی میں استعمال نہ صرف ماحولیاتی تحفظ کا عملی نمونہ ہے بلکہ یہ گھریلو کچرے کو کارآمد بنانے کا ایک مؤثر طریقہ بھی ہے۔ 

یہ سادہ عمل پودوں کی صحت میں بہتری لا کر کیمیائی کھادوں پر انحصار کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

teabags and plants 3
(فوٹو: انٹرنیٹ)