اہم خبریں
5 May, 2026
--:--:--

ایک ہفتے میں 14 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: انٹرنیٹ

سعودی وزارت داخلہ نے آج ہفتہ کو کہا ہے کیا کہ رہائش، ملازمت اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کے لیے مشترکہ مہم کے دوران مختلف شہروں میں 14 ہزار 242 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

وزارت نے بتایا کہ گرفتار شدگان کی تفصیل یوں ہے:

  •  7,884 افراد کو اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔
  • 3,948 افراد سرحدی قوانین کی خلاف میں ملوث تھے۔
  • 2,410 افراد لیبر کے قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔

وزارت نے کہا ہے کہ 1,449 افراد کو غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا، جن میں 27 فیصد یمنی، 71 فیصد ایتھوپیائی اور 2 فیصد دیگر ممالک کے تارکین شامل ہیں۔

وزارت نے کہا ہے کہ 29 افراد کو غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا جبکہ غیر قانونی تارکین کو رہائش، کام یا سہولت فراہم کرنے پر 25 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔