اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

ختم شدہ ویزہ والے زائرین روانہ ہوجائیں، کوئی جرمانہ نہیں ہوگا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ختم شدہ ویزوں کے حامل 18 اپریل تک چلے جائیں (فوٹو: الشرق الاوسط)

وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ختم شدہ عمرہ ویزوں کے حامل زائرین ملک سے واپس چلے جائیں، انہیں ویزے کی توسیع کی ضرورت ہے نہ ہی ان پر کوئی جرمانہ عائد ہوگا۔

وزارت نے کہا ہے کہ جن معتمرین کے ویزے 25 فروری 2026 ختم ہیں وہ تمام بین الاقوامی راستوں کے ذریعے فوری طور پر واپس جاسکیں گے۔ 

وزارت نے یکم ذو القعدہ بمطابق 18 اپریل 2026 کو آخری تاریخ مقرر کی ہے۔

زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ تاریخ سے پہلے ملک سے نکل جائیں، بصورت دیگر قانونی مشکلات کا سامنا ہوگا۔

یہ اقدام وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ان زائرین کے لیے استثنائی سہولت کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جو ویزہ کی معیاد ختم ہونے کے باوجود حج و عمرہ کے دوران قانونی طور پر محفوظ طریقے سے وطن واپس جانا چاہتے ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل متعلقہ سعودی اداروں نے اسی طرح کی سہولت ان تمام افراد کو فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا جن کے ویزے ختم ہوگئے ہیں خواہ وہ عمرہ ہوں، وزٹ یا کوئی اور، وہ ملک سے 18 اپریل تک چلے جائیں، انہیں کوئی جرمانہ نہیں ہوگا۔