وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ان امور پر مسلسل رابطے اور باہمی مشاورت جاری رکھنے کی بھی تاکید کی گئی۔