اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

حبشان گیس پلانٹس میں ملبہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

ابوظبی کے حکام نے کہا ہے کہ حبشان گیس پلانٹس میں پیش آنے والا واقعہ دفاعی کارروائی کے نتیجے میں ملبہ گرنے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق ابوظبی حکام نے بتایا کہ دو الگ مقامات پر آگ کے شعلے بھڑک اٹھے، جس پر ایمرجنسی رسپانس ٹیموں نے تیزی اور مہارت کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پا لیا۔

واقعے میں ایک مصری تارک وطن سائٹ خالی کرتے وقت جاں بحق ہوگیا جبکہ چار افراد معمولی زخمی ہوئے، ان میں دو پاکستانی اور دو مصری شہری شامل ہیں۔

علاوہ ازیں پلانٹس کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کی نوعیت اور حجم کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔