سعودی محکمہ کسٹم نے جدہ اسلامی بندرگاہ پر 29 لاکھ 16 ہزار 180 کیپسول امفیٹامین ’نشہ آور گولیاں‘ کی اسمگلنگ ناکام بنا دی ہے۔
یہ مقدار بھیجے گئے پارسل میں چھپی ہوئی تھی جو سعودی عرب میں پہنچی تھی۔
محکمے کے ترجمان حمود الحربی نے بتایا کہ پارسل جسے ’شیّا بٹر‘ کے طور پر ظاہر کیا گیا تھا، جب کسٹمز کے مراحل اور جدید سکیورٹی تکنیکوں کے ذریعے چیک کیا گیا تو اس میں یہ بڑی مقدار کی منشیات برآمد ہوئی۔
#ارقد_وآمن | إحباط محاولة تهريب 2,916,180 حبة من مادة "الإمفيتامين" المخدر، ضُبطت مُخبأة في إرسالية تحتوي على "زبدة الشيا" وردت للمملكة عبر ميناء جدة الإسلامي، وبالتنسيق مع @Mokafha_SA تم القبض على مستقبلي المضبوطات داخل المملكة وهما شخصان.#زاتكا pic.twitter.com/1WHaujp0cg
— هيئة الزكاة والضريبة والجمارك (@Zatca_sa) April 3, 2026
حمود الحربی نے مزید کہا کہ ضبط شدہ منشیات کےوصول کنندگان کو پکڑنے کے لیے محکمہ انسداد منشیات کے ساتھ فوری رابطہ کیا گیا اور دونوں ملزمان، جو اس واردات میں ملوث تھے، گرفتار کر لیے گئے۔
ترجمان نے تاکید کی کہ محکمہ کسٹم سعودی عرب کے تمام کسٹمز پورٹس پر سخت نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے اور ہر قسم کی اسمگلنگ کی کوششوں کے خلاف تیار ہے تاکہ سماجی تحفظ اور ملک کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے اور ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کو روکا جا سکے۔