اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

تل ابیب کے آسمان پر کوّوں کے جُھنڈ: خوفزدہ اسرائیلی بدشگونی میں مبتلا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے آسمان پر کوّوں کے جھنڈ سے خوفزدہ اسرائیلی بدشگونیوں میں مبتلا ہونے لگے۔

مزید پڑھیں

ایران کے خلاف جنگ کے آغاز سے اسرائیلی شہری مسلسل راکٹ حملوں کے باعث زیادہ تر وقت زیر زمین پناہ گاہوں میں گزار رہے ہیں۔

اس دوران تہران اور حزب اللہ کے حملوں سے خالی ہونے والی سڑکوں پر کوّوں اور چمگادڑوں کا راج ہو گیا ہے۔

تل ابیب کے آسمان پر کوّوں کے بڑے جھنڈ منڈلانے سے شہریوں میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے۔

لوگ اس غیر معمولی منظر کو مستقبل میں کسی بڑی اور پراسرار آفت کی علامت قرار دے رہے ہیں۔

اسرائیلی ویب سائٹ ’واللا‘ کے مطابق شہریوں نے ماہرینِ فطرت کی ان وضاحتوں کو مسترد کر دیا ہے جن میں اسے موسم بہار کی معمول کی ہجرت کہا گیا تھا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کے خاتمے کی بدترین علامات میں سے ایک ہے۔

شہریوں نے تل ابیب کی بلند و بالا عمارتوں کے اوپر اڑنے والے ہزاروں سیاہ پرندوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں اور ان مناظر کو ’نحوست کی علامت‘ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ برطانیہ میں آج بھی اسے سنجیدگی سے لیا جاتا ہے، جبکہ قدیم رومی ایسی علامات کی بنیاد پر پوری جنگیں روک دیا کرتے تھے۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں سڑکوں اور پارکوں کے خالی ہونے سے چمگادڑوں، بھیڑیوں اور دیگر جنگلی جانوروں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ 

خطرے کی صورت میں سائرن بجنے کے باعث انسانوں کی غیر موجودگی نے ان جانوروں کو شہر میں گھسنے کا موقع فراہم کیا ہے۔