وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نیابت کرتے ہوئے نائن وزیر خارجہ انجینئر ولید بن عبدالكریم الخریجی نے برطانیہ کی صدارت میں منعقدہ وزارتی اجلاس میں شرکت کی ہے۔
اجلاس کا مقصد آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تبادلہ خیال کرنا تھا جس میں 35 ممالک نے شرکت کی، یہ اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوا۔
اجلاس میں آبنائے باب المندب اور بین الاقوامی پانیوں میں جہاز رانی کے تحفظ اور ہرمز میں محفوظ گزرگاہ کو یقینی بنانے کی عملی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا تاکہ خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔
اجلاس کے شرکاء نے ایران کی جانب سے کسی بھی قسم کی کارروائی یا دھمکی کی مذمت کی جو بین الاقوامی بحری راستوں میں مداخلت یا رکاوٹ ڈالے، یا باب المندب میں بحری تحفظ کو خطرے میں ڈالے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری جہاز رانی کی آزادی پر اثر انداز ہونا عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے اور اس کے لیے بحری تحفظ اور محفوظ گزرگاہ کی ضمانت دینے کے لیے مشترکہ کارروائی ضروری ہے۔