اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--

سعودی اسٹاک مارکیٹ میں معمولی کمی، کاروباری حجم 5.8 ارب ریال

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

سعودی اسٹاک مارکیٹ کا مرکزی انڈیکس آج 7.52 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 11268.38 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ مجموعی کاروباری حجم تقریباً 5.8 ارب ریال رہا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق آج تقریباً 301 ملین شیئرز کا لین دین ہوا، جس میں 96 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ جبکہ 154 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ کرنے والی کمپنیوں میں انابيب السعودية، اعمار، مسك، طباعة وتغليف اور تشب شامل رہیں جبکہ ريدان، أسمنت الجنوب، صالح الراشد، ساسكو اور علم کے شیئرز میں سب سے زیادہ کمی دیکھی گئی۔ 

ان کمپنیوں کے شیئرز میں اتار چڑھاؤ کی شرح 10 فیصد سے 6.89 فیصد کے درمیان رہی۔

کاروباری سرگرمی کے لحاظ سے أمريكانا، أنابيب، أرامكو السعودية، باتك اور كيان السعودية کے شیئرز سب سے زیادہ متحرک رہے جبکہ مالیت کے اعتبار سے أرامكو السعودية، الراجحي، سابك، الأهلي اور أنابيب الشرق سرفہرست رہے۔