اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو اصلاحات کے لیے دی گئی مہلت میں توسیع

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

سعودی جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے روڈ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کے لیے اصلاحات کی مہلت میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں

اخبار 24 کے مطابق اس فیصلے کا مقصد شعبے کی آپریشنل کارکردگی کو بہتر اور ریگولیٹری تقاضوں کے مطابق بنانا ہے۔

نئے ضوابط کے تحت بھاری اور ہلکی مال بردار گاڑیوں کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کو اپنے معاملات درست کرنے کے لیے اب 27 اگست 2026 تک کا وقت دیا گیا ہے۔

اس توسیع سے کمپنیوں کو قانونی تقاضے مکمل کرنے کا موقع ملے گا۔

اس اقدام میں بھاری مال بردار گاڑیوں کی رجسٹریشن کی نوعیت کو نجی ٹرانسپورٹ سے عوامی ٹرانسپورٹ میں تبدیل کرنے کے کیسز بھی شامل ہیں۔

saudi transport 2
(فوٹو: واس)

یہ فیصلہ ٹرانسپورٹ کے شعبے کو منظم کرنے اور قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے گاڑیوں کے موثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

اسی طرح ہلکی مال بردار گاڑیوں کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کے لیے بھی اصلاحی عمل کو آسان بنایا گیا ہے۔ 

اتھارٹی نے پروفیشنل ڈرائیور کارڈ کے حصول کے لیے درکار مدت میں توسیع کر دی ہے تاکہ ڈرائیورز مقررہ وقت میں اپنی قانونی دستاویزات اور تقاضے مکمل کر سکیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اپ ڈیٹس روڈ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ریگولیٹری ماحول کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے کی گئی ہیں۔ 

اس سے نہ صرف خدمات کے معیار میں بہتری آئے گی بلکہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں پائیدار توازن اور مجموعی حفاظتی معیار کو بھی فروغ ملے گا۔