اہم خبریں
5 May, 2026
--:--:--

سحرانگیز مناظر: جزیرۂ شوریٰ فیملی پکنک کے لیے پسندیدہ انتخاب

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

مملکت کے ساحلوں پر عید کے بعد کی رونقیں ایک نئی زندگی کی نوید سنا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں

روایتی گھریلو محفلوں اور شہروں کی محدود تفریح سے اُکتا کر اب سعودی خاندان بحیرہ احمر  کے اس خوبصورت گوشے کا رُخ کر رہے ہیں جسے ’جزیرہ شورىٰ‘  کہا جاتا ہے۔

معتدل موسم اور سمندر کی نیلی لہروں کے درمیان یہ جزیرہ ایک مکمل سیاحتی پیکیج بن کر ابھرا ہے، جہاں فطرت کی رعنائی اور جدید ترین سہولیات ایک ساتھ دست یاب ہیں۔

گھریلو بیٹھک سے کھلی فضاؤں تک

وقت کے ساتھ ساتھ سعودی معاشرے میں چھٹیاں گزارنے کا انداز واضح تبدیل ہورہا ہے، جہاں’فیملی ٹائم‘ اب صرف گھر کے دیوان خانوں تک محدود نہیں رہا، بلکہ کھلی فضاؤں اور ساحل کی ریت پر منتقل ہو چکا ہے۔

shura island saudi arabia 1
(فوٹو: انٹرنیٹ)

جزیرہ شورىٰ کی سفید ریت اور شفاف فیروزی پانی خاندانوں کو پرسکون ماحول فراہم کرتے ہیں، کہ وہ شہر کے شور و غل سے دور ایک دوسرے کے ساتھ معیاری وقت گزار سکیں۔

یہاں کی پرسکون فضا اور قدرتی مناظر ذہنی سکون اور تازگی کا بہترین ذریعہ ہیں۔

ہر عمر کے لیے تفریح اور پرائیویسی

جزیرہ شورىٰ کی سب سے بڑی خاصیت یہاں خاندانوں کے لیے فراہم کی جانے والی ’پرائیویسی‘ اور تفریحی سرگرمیوں کا تنوع ہے۔

  • یہاں بچوں اور بڑوں کے لیے پیراکی، کشتی رانی اور سمندری میں سیر کی وسیع سہولیات موجود ہیں۔

  • جزیرے پر وسیع میدان اور پارکس بھی بنائے گئے ہیں جہاں پکنک اور چہل قدمی کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

  • یہاں کے ریزورٹس بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرتے ہیں جو دنیا کے مہنگے ترین ساحلوں کا مقابلہ کرتے ہیں۔

shura island saudi arabia 2
(فوٹو: انٹرنیٹ)

دلکش پیکیجز

مملکت کے اندر ہی عالمی معیار کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے جزیرہ شورىٰ کے ریزورٹس نے عید کے بعد خصوصی رعایتی پیکیجز متعارف کروائے ہیں۔

یہ پیکیجز نہ صرف رہائش بلکہ مقامی اور عالمی روایتی کھانوں، بچوں کے لیے خصوصی پروگرامز اور لائیو ایونٹس پر بھی مشتمل ہیں، جس سے خاندانوں کو بیرونِ ملک مہنگے سفر کرنے کے بجائے اپنے ہی ملک میں بہترین تجربہ مل رہا ہے، جو ہر طرح کے بجٹ کے مطابق ہے۔

دلچسپی رکھنے والے افراد ان تمام آفرز اور بکنگ کی تفصیلات ’وزٹ سعودی‘پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں، جہاں جزیرے تک رسائی اور دستیاب سہولیات کی مکمل معلومات دی گئی ہیں۔

shura island saudi arabia 4
(فوٹو: انٹرنیٹ)

وژن 2030ء

جزیرہ شورىٰ محض ایک سیاحتی مقام نہیں، بلکہ سعودی وژن 2030 کے تحت سیاحتی انقلاب کی زندہ مثال ہے۔

یہاں کی لمبی چھٹیاں اور یادگار لمحات ثابت کرتے ہیں کہ مملکت کے پاس قدرت کے وہ خزانے موجود ہیں جو دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔