اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

مکہ مکرمہ ملک کا گرم ترین شہر

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

محکمہ موسمیاتی نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو مکہ مکرمہ سب سے زیادہ گرم شہر ہے جبکہ جنوب مغربی بلندیوں میں سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو اس وقت کے موسم میں واضح فرق ظاہر کرتا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، اس کے بعد مدینہ منورہ میں 39، جدہ میں 38، اور جازان میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں

دوسری جانب ابہا میں کم از کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے، اس کے بعد الباحہ میں 15 اور ریاض، حائل اور عرعر میں کم از کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ، دمام اور الباحہ میں ہوا کی شدت زیادہ ہے جس کے پیش نظر خاص طور پر کھلی جگہوں اور سڑکوں پر احتیاط ضروری ہے۔

محکمے نے کہا ہے کہ جازان اور عسیر کے بلند علاقوں میں بادلوں کے ساتھ بارش اور گرج چمک کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

جبکہ شمالی سرحدی علاقے، الجوف، تبوک، حائل اور مدینہ منورہ کے بعض حصوں میں ہلکی بارش کے امکانات کے ساتھ گرد و غبار اٹھانے والی تیز ہوائیں بھی جاری رہیں گی۔