اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--

امارات: کیزاد کے قریب میزائل تباہ کیا گیا، معمولی نقصان

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

ابوظبی میڈیا آفس نے کہا ہے ابوظبی کے خلیفہ اقتصادی علاقے ’کیزاد‘ کے قریب پیش آنے والے حادثے سے نمٹ لیا گیا ہے جس میں دفاعی فضائی نظام نے ایک میزائل کو کامیابی سے روکا، نتیجتاً معمولی نقصان ہوا لیکن کسی انسانی جان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

میڈیا آفس نے زور دیا کہ معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کی جائیں اور افواہوں یا غیر مصدقہ خبروں سے گریز کیا جائے۔

قبل ازیں متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ ملک کے دفاعی فضائی نظام اس وقت ایران کی سرزمین سے داغے گئے میزائل اور ڈرون حملوں سے نمٹ رہا ہے۔

وزارت نے وضاحت کی کہ ملک کے مختلف علاقوں میں سنی جانے والی آوازیں دفاعی نظام کی جانب سے بیلسٹک اور کروز میزائلز اور ڈرونز کو روکے جانے کی وجہ سے ہیں۔

حکام نے کہا کہ حفاظتی کارروائیاں جاری ہیں اور میدان میں صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ملک کے تحفظ اور عوام کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔