اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--

وسطی اسرائیل میں ایرانی بیلسٹک میزائلوں کی بارش، سائرن بج اٹھے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

ایران کی جانب سے اسرائیل کے وسطی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے یکے بعد دیگرے میزائل حملے کیے گئے ہیں، جن میں مجموعی طور پر 12 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق ان حملوں کے دوران پورے خطے میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ متعدد مقامات پر ہنگامی سائرن بجا دیے گئے۔

اسرائیلی میڈیا اور مقامی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی حالیہ ہفتوں کے دوران شدید حملوں میں سے ایک ہے۔ 

اس دوران چند منٹ کے وقفے سے بار بار سائرن بجنے کا سلسلہ جاری 

رہا، جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور معمولات زندگی مکمل طور پر معطل ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایران نے محض چند منٹ کے اندر 12 بیلسٹک میزائلوں کی بارش کی، جبکہ ڈرونز کے داغے جانے کا سلسلہ بھی ساتھ ہی جاری رہا۔ 

تاحال حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائی دفاعی نظام ان حملوں کو ناکام بنانے کے لیے متحرک ہے۔

میزائل حملوں کے بعد جاری کیے گئے انتباہی سائرن کا دائرہ کار وسطی اسرائیل اور ساحلی علاقوں تک پھیل گیا۔ 

ان علاقوں میں ریشون لتسیون، لد، رملہ، نس تسیونا، نتانیا، رعنانا، کفر سابا اور تل موند سمیت مقبوضہ مغربی کنارے کے متعدد علاقے اور جنوبی ساحلی پٹی کے مقامات شامل ہیں۔

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر پناہ گاہوں میں منتقل ہو جائیں اور اگلی ہدایات تک باہر نہ نکلیں۔ 

حکومتی ذرائع کے مطابق شہریوں کو پناہ گاہوں تک پہنچنے کے لیے ایک سے ڈیڑھ منٹ کا وقت دیا گیا، جو ان میزائلوں کی طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت ظاہر کرتا ہے۔