سعودی عرب سینٹرل بینک ’ساما‘ کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق فروری 2026 کے اختتام تک بینک کے اثاثہ جات کی مالیت تقریباً 1.905 ٹریلین ریال تک پہنچ گئی ہے جو سالانہ بنیاد پر 1.7 فیصد کے اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔
جبکہ فروری 2025 میں یہ مالیت تقریباً 1.872 ٹریلین ریال تھی۔
ساما کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہانہ بنیاد پر اثاثہ جات کی مالیت میں 1.5 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔
مارکیٹ کی خبروں کے لیے کلک کریں
ساما کی بیرون ملک سیکورٹیز میں سرمایہ کاری فروری میں تقریباً 1.049 ٹریلین ریال رہی، جو سالانہ بنیاد پر 5.78 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 2.2 فیصد زیادہ ہے۔
بیرون ملک سیکورٹیز میں سرمایہ کاری مجموعی اثاثہ جات کا سب سے بڑا حصہ ہے، جو 55 فیصد کے برابر ہے۔
بیرون ملک بینکوں میں جمع شدہ رقم تقریباً 434.66 ارب ریال ہے، جو سالانہ بنیاد پر 30.2 فیصد زیادہ اور ماہانہ بنیاد پر 5.5 فیصد کم ہوئی ہے۔