قطر انرجی کمپنی نے آج بدھ کو قطر کے علاقائی پانی میں ہونے والے حملے کے بارے میں اضافی وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحری جہاز ’اکوا 1‘ کو راکٹ سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کمپنی نے بتایا ہے کہ نشانہ بننے والا جہاز آئل ٹینکر ہے جو اس کرایہ پر تھا۔
کمپنی نے کہا ہے کہ واقعے میں عملے کے کسی رکن کو کوئی چوٹ نہیں پہنچی۔
قطر انرجی نے اس بات پر زور دیا کہ حملے کے نتیجے میں کوئی ماحولیاتی نقصان یا اثرات ظاہر نہیں ہوئے اور یہ کہ علاقے میں سپلائی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے آپریشنز معمول کے مطابق جاری ہیں۔