اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--

کرپشن کے الزام میں 360 افراد سے تفتیش، 71 سرکاری ملازمین گرفتار

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

سعودی محکمہ انسداد کرپشن نے نے مارچ 2026 کے دوران متعدد فوجداری اور انتظامی مقدمات کا آغاز کیا جو سرکاری اداروں میں شفافیت کو فروغ دینے اور بدعنوانی کے خاتمے کی کوششوں کے سلسلے میں کئے گئے ہیں۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے آج بدھ کو کہا ہے کہ اس نے 360 افراد سے تفتیش کی ہے جبکہ 71 افراد کو بدعنوانی کے الزامات پر حراست میں لیا ہے جن میں سے کچھ کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

محکمے نے مزید بتایا کہ پچھلے ماہ کے دوران اس نے 1395 نگرانی دورے کیے تاکہ زیرِ اثر اداروں کی طرف سے قوانین، ہدایات اور نگرانی کے طریقہ کار پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

محکمے نے وضاحت کی کہ زیر حراست اور تفتیش افراد اور معطل کئے جانے والے لوگ وزارت داخلہ، وزارت صحت، اور وزارت کھیل کے سرکاری ملازمین ہیں اور ان کے خلاف الزامات میں رشوت اور عہدے کا ناجائز استعمال ہے۔