اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بدھ کو کاروبار کے دوران نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی ہے جہاں KSE100 انڈیکس میں مضبوط اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق یہ خبر تحریر کرتے وقت انڈیکس تقریباً 6,651 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 156204 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا، جو تقریباً 4.30 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ 

مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں مجموعی کاروباری حجم 31 کروڑ شیئرز سے تجاوز کر گیا جبکہ ٹریڈز کی تعداد بھی نمایاں رہی۔ 

مارکیٹ کی مزید خبروں کے لیے کلک کریں

دیگر اہم انڈیکسز میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا، جہاں آل شیئر انڈیکس، کے ایس ای-30 اور کے ایم آئی-30 میں 3 سے 5 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں یہ تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری، ممکنہ معاشی استحکام اور بعض سیکٹرز میں خریداری کے رجحان کے باعث دیکھی جا رہی ہے۔

گزشتہ روز کے مقابلے میں بھی مارکیٹ میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی جبکہ رواں سال کے آغاز سے کچھ اتار چڑھاؤ کے باوجود آج کا دن سرمایہ کاروں کے لیے انتہائی مثبت ثابت ہوا۔