اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

ریاض میں ڈاکٹر محمد آصف قریشی کے اعزاز میں استقبالیہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

وقاص حیدر

نمائندہ اوورسیز پوسٹ۔ ریاض

ریاض میں پاکستانی ماہرِ تعلیم اور مجلسِ پاکستان کے سابق صدر ڈاکٹر محمد آصف قریشی کے اعزاز میں پُروقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ 

تقریب میں ریاض کی معروف مذہبی، سیاسی، سماجی اور کمیونٹی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

دار الحکومت ریاض میں مجلسِ پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد آصف قریشی نے مجلسِ پاکستان کی قیادت اور تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کرنا ان کے لیے ہمیشہ باعثِ فخر رہا ہے۔ 

ڈاکٹر محمد آصف قریشی نے امید ظاہر کی کہ مجلسِ پاکستان آئندہ بھی اسی جذبے، اتحاد اور اخلاص کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی۔

تقریب سے مجلس پاکستان کے صدر رانا عبد الرؤف، سرپرستِ

اعلیٰ سید ثاقب زبیر اور جنرل سیکریٹری رانا عمر فاروق نے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد آصف قریشی کی سماجی، فلاحی اور تنظیمی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد آصف قریشی نے نہ صرف تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں بلکہ پاکستانی کمیونٹی کو متحد کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ 

ان کی خدمات مجلسِ پاکستان کی تاریخ کا ایک روشن باب ہیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔