کویت کے اپیل کورٹ نے بیوی کو قتل کرنے والے شہری پر سزائے موت کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔
العربیہ کے مطابق اپیل کورٹ کا انعقاد مشیر عبداللہ العثمان کی سربراہی میں ہوا جس میں زریں عدالت کے فیصلے اور تمام ثبوت اور شواہد کا جائزہ لیا گیا۔
واقعے کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ شخص نے مقتولہ کی جان لی اور پھر لاش کو سفر کے بیگ میں چھپا کر بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کر تھا تاہم سیکیورٹی اداروں نے اس کی کوشش ناکام بنا دی۔