اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

جدہ میں ورلڈ کرکٹ فیسٹیول سج گیا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
100% LikesVS
0% Dislikes

وقاص حیدر

نمائندہ اوورسیز پوسٹ۔ جدہ

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں ورلڈ کرکٹ فیسٹیول سک گیا ہے جس میں نامور کرکٹر کھیل رہے ہیں۔
ورلڈ کرکٹ فیسٹول کے زیر اہتمام سعودی عرب اور پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، اسٹریلیا، انگلینڈ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں ڈبل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹس کے میچز کھیل رہی ہیں۔

654123

نامور کرکٹر عمران نذیر، شعیب ملک، عرفان پٹھان، بن کٹنگ اور دیگر اہم کھلاڑی شامل ہیں۔

سعودی عرب کی ٹیم کے اونر معاذ منیر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کرکٹ کا کھیل تیزی سے فروغ پا رہا ہے اور اس طرح کے ایونٹس مقامی کھلاڑیوں کے جذبے اور صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے انتہائی اہم ہیں جن کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔

ورلڈ سپورٹس فیسٹول میں نامور سنگرز بھی اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کر رہے ہیں جن سے شرکا خوب محظوظ بھی ہو رہے ہیں۔