وزارتِ حج و عمرہ نے زائرین سے اپیل کی ہے کہ سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے طواف اور سعی کی ادائیگی کے دوران اور رش کے اوقات میں انتظامیہ کی ہدایات کی پابندی کریں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے واضح کیا ہے کہ رش کے اوقات میں ہدایات پر عمل کرنے سے مناسک آسانی، سہولت اور اطمینان کے ساتھ ادا ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں
وزارت نے اپنے سرکاری اکاؤنٹ کے ذریعے معتمرین اور زائرین حرم کو چار بنیادی ہدایات کی پابندی کرنے کا کہا ہے:
سیکیورٹی اہلکاروں کی ہدایات پر فوری عمل کریں۔
صبر و تحمل سے کام لیں اور دوسروں کو دھکا نہ دیں یا آگے بڑھنے کی کوشش نہ کریں۔
وزات نے کہا ہے کہ حرم میں داخلے کے لیے اور باہر نکلنے کے لیے الگ
الگ دروازے مقرر ہیں، مقررہ دروازے سے ہی حرم میں داخل ہوں اور باہر نکلنے کے لیے اسی دروازے کو استعمال کریں جو باہر جانے کے لیے مقرر ہے۔
آخری ہدایت میں وزارت نے زائرین سے مطالبہ کیا ہے کہ نظم و ضبط کے لیے حرم میں نصب پلاسٹک رکاوٹوں کو عبور کرنے کی کوشش نہ کریں۔