محمد عرفان شفیق
نمائندہ اوورسیز پوسٹ- کویت
پاک ڈونرز (پاکستانی بلڈ ڈونرز ایسوسی ایشن) نے مرکزی بلڈ بینک، جابریہ میں اپنا 31 واں بلڈ ڈونیشن کیمپ کامیابی سے منعقد کیا ہے۔
کیمپ میں پاکستانی کمیونٹی اور دیگر خیر خواہ غیر ملکیوں کی جانب سے غیر معمولی اور شاندار شرکت دیکھنے میں آئی ہے۔
بلڈ ڈرائیو میں 160 سے زائد افراد نے خون کا عطیہ کرنے کے لیے رجسٹریشن کروائی جو اس بات کی واضح عکاسی ہے کہ کمیونٹی میں زندگی بچانے اور انسانیت کی خدمت کے جذبے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں
بلڈ ڈونیشن کیمپ کئی معزز مہمانوں کی موجودگی سے مزید قابلِ فخر بن گیا جن میں سرفہرست کویت میں سفارتخانہ پاکستان کے ولیفیئر اتاشی حمزہ توقیر ہیں۔
انہوں نے پاک ڈونرز کی جانب سے ’انسانیت، لسانیت اور قومیت سے بالاتر جذبے کے تحت مسلسل خدمات کو سراہا ہے۔
اسی طرح بحرین سے خصوصی طور پر آنے والے مہمان محمد عدنان
(ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن، نور اسپتال۔ بحرین) بھی کیمپ میں شریک ہوئے۔
انہوں نے خون کا عطیہ کرنے کے عظیم مشن کی حمایت کے لیے بحرین سے کویت کا سفر کیا۔
ان کے ہمراہ پاک ڈونرز کے ایڈوائزر نعمان اسلم گھمن بھی موجود تھے جو انسانی خدمت اور کمیونٹی ویلفیئر کے شعبہ میں پاک ڈونرز کے کردار کو مزید مضبوط بنانے میں مسلسل فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔
مہمانوں کا پرتپاک استقبال اِنچارج کوآرڈینیٹر، پاک ڈونرز کویت چیپٹر عبدالوحید جابر علی نے کیا۔
اس موقع پر کمیونٹی کے سینئر رہنماؤں میں حکیم طارق اور انعام (صدر HSKP) بھی موجود تھے جنہوں نے پاک ڈونرز کی کمیونٹی کے لیے خدمات اور مسلسل محنت کو سراہا۔
یہ کیمپ اس وقت مزید اعزاز کا باعث بنا جب سیکرٹری جنرل ایشین ہینڈ بال فیڈریشن محمد شفیق نے خصوصی طور پر دورہ کیا۔
انہوں نے پاک ڈونرز کی قابلِ تحسین کوششوں کی تعریف کی اور کمیونٹی ممبران کو رضا کارانہ خون کا عطیہ جیسے انسانی اقدامات کی بھرپور حمایت کی ترغیب دی۔
کیمپ کے دوران نعمان اسلم گھمن نے باضابطہ طور پر بحرین میں پاک ڈونرز کے نئے چیپٹر کے قیام کا اعلان کیا، جو پاک ڈونرز کے مشن کو کویت سے باہر مزید وسعت دینے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بحرین میں پاک ڈونرز کا پہلا بلڈ ڈونیشن کیمپ جلد منعقد کیا جائے گا۔
اس موقع پر محمد عدنان کو پاک ڈونرز بحرین چیپٹر کا اِنچارج کوآرڈینیٹر منتخب کیا گیا اور کمیونٹی کی خدمت کے لیے ان کے جذبے اور عزم کو سراہا گیا۔
کیمپ کی ایک نمایاں اور قابلِ فخر خصوصیت پاک ڈونرز فی میل وِنگ کی بھرپور اور فعال شرکت تھی، جس نے خواتین ڈونرز کی حوصلہ افزائی اور سہولت فراہم کرنے میں بہترین کردار ادا کیا۔
کیمپ میں خواتین ڈونرز کی اچھی تعداد دیکھنے میں آئی جو کویت میں پاکستانی خواتین کے اندر آگاہی اور جذبۂ خدمت میں اضافے کی دلیل ہے۔
پاک ڈونرز پاکستان ویمن فورم (PWF) کی بھی خصوصی طور پر تعریف کرتا ہے جو اس عظیم مقصد کے لیے تعاون اور حوصلہ افزائی فراہم کرتا رہا ہے۔
یہ بلڈ ڈرائیو گرین ہینڈز نامی ایک معزز کویتی تنظیم کے تعاون سے بھی مزید مضبوط ہوئی، جن کی شرکت نے کیمپ کو نئی توانائی اور اہمیت دی اور انسانیت کی خدمت کے لیے مشترکہ تعاون کے امکانات کو مزید فروغ دیا۔
پاک ڈونرز کویت میں موجود تمام پاکستانی معزز شخصیات، کمیونٹی ممبران، خون عطیہ کرنے والے رضاکاروں اور تمام سپورٹرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔
خصوصی خراجِ تحسین عدنان جاوید (کیمپ لیڈر)، تمام ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اور پاک ڈونرز کے رضا کاروں کے لیے ہے، جن کی محنت، نظم و ضبط، بہترین ٹیم ورک اور انتھک کوششوں کے باعث کیمپ نہایت کامیابی سے مکمل ہوا۔
پاک ڈونرز تمام میڈیا نمائندگان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے اس عظیم مقصد کی تشہیر، کوریج اور عوام میں آگاہی پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
پاک ڈونرز رضاکارانہ خون عطیہ کے فروغ کے لیے اپنے عزم کو دہراتا ہے اور مسلسل ’انسانیت، قومیت سے بالاتر‘ اور ’انسانیت پہلے‘ کے وژن کے تحت خدمتِ خلق کے سفر کو جاری رکھے گا۔