اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

حرمین میں ڈیجیٹل دینی خدمات کے لیے ’ہدایہ تھون‘ کا اجرا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

حرمین شریفین انتظامیہ نے جدہ یونیورسٹی کے اشتراک سے ’ہدایہ تھون‘ اقدام کا آغاز کیا ہے جو حرمین شریفین میں منعقد ہونے والا پہلا مسابقتی تکنیکی ایونٹ ہے۔ 

سبق ویب سائٹ کے مطابق اس کا مقصد جدید اور اختراعی ڈیجیٹل حل کے ذریعے دینی خدمات کو فروغ دینا، مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے زائرین کے تجربے کو مزید بہتر بنانا اور دینی خدمات کے نظام میں ڈیجیٹل تبدیلی کو مضبوط کرنا ہے۔

مزید پڑھیں

افتتاحی تقریب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے تحت دینی امور ادارے کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس اور جامعہ یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر عبید بن علی آل مظف سمیت متعدد ذمہ داران نے شرکت کی ہے۔ 

اس موقع پر ایونٹ کی شناخت، اس کے تکنیکی امور اور مسابقتی شعبوں کی تفصیلات پیش کی گئیں، نیز ’ہدایہ تھون‘ کی سرکاری ویب سائٹ بھی

لانچ کی گئی جو رجسٹریشن، شرکت کی درخواستوں اور مسابقتی مراحل کی تفصیلات کے لیے مختص ہے۔ 

’ہدایہ تھون‘ ایک مسابقتی تکنیکی پلیٹ فارم کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے جس کا مقصد ایسے معیاری ڈیجیٹل حل تخلیق کرنا ہے جو حرمین شریفین کے زائرین کو فراہم کی جانے والی دینی خدمات کو جدید اسلوب میں پیش کریں، مختلف ثقافتوں اور زبانوں کے تنوع کا خیال رکھیں اور عصرِ حاضر کی زبان اور ذرائع کے ذریعے حرمین شریفین کے اعتدال پسند پیغام کو مؤثر انداز میں دنیا تک پہنچائیں۔

231321321

جدہ یونیورسٹی کے ساتھ یہ شراکت دینی اور تعلیمی اداروں کے مابین ادارہ جاتی تعاون کے تسلسل کی عکاس ہے، جو تکنیکی جدت کے نظام کو مضبوط بنانے، اختراعی خیالات کو قابلِ عمل منصوبوں میں تبدیل کرنے اور مقامی و عالمی سطح پر ڈیجیٹل دینی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔
’ہدایہ تھون‘ 14، 15 اور 16 اپریل 2026ء کو جدہ یونیورسٹی کے کانفرنس سینٹر میں تین روز تک منعقد ہوگا، جس میں تکنیکی میدان کے ممتاز موجدین اور دلچسپی رکھنے والے افراد شرکت کریں گے اور ایسی معیاری ڈیجیٹل حل پیش کریں گے جو دینی خدمات کے معیار کو مزید بلند کرنے میں کردار ادا کریں گے۔