اہم خبریں
20 March, 2026
--:--:--

امارات: حساس ویڈیوز بنانے اور غلط معلومات پھیلانے پر 109 افراد گرفتار

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: اے آئی جنریٹڈ)

ابوظبی پولیس نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 109 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

مزید پڑھیں

ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے حالیہ کشیدہ صورتحال کے دوران حساس مقامات کی ویڈیوز بنائیں اور سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلا کر عوامی رائے کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔

پولیس حکام کے مطابق جمعہ کے روز گرفتار کیے گئے ملزمان کے خلاف قانونی اور انتظامی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ گرفتاریاں سوشل میڈیا کے غلط استعمال اور افواہیں پھیلانے کے 

خلاف سیکیورٹی اداروں کی مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد معاشرتی امن اور قومی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

ایران، امریکہ جنگ: کیا ہو رہا ہے؟ باخبر رہنے کے لیے کلک کریں

دریں اثنا وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ جمعہ کو ایران سے آنے والے 4 بیلسٹک میزائل اور 26 ڈرونز کو ناکارہ بنایا گیا ہے۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کردہ معلومات پر ہی اعتماد کریں۔

اماراتی وزارت دفاع کے اعداد و شمار کے مطابق حملوں کے آغاز سے اب تک فضائی دفاع 338 بیلسٹک میزائل، 15 کروز میزائل اور 1740 ڈرونز کو کامیابی سے نشانہ بنا چکا ہے۔ 

ان حملوں میں 2 فوجی اہلکار اور 6 شہری جاں بحق ہوئے ، جبکہ 158 افراد زخمی بھی ہوئے۔

زخمی ہونے والوں میں متحدہ عرب امارات سمیت پاکستان، بھارت، مصر، سوڈان، ایتھوپیا، فلپائن، ایران، سری لنکا، آذربائیجان، یمن، یوگنڈا، اریٹیریا، لبنان، افغانستان، بحرین، کوموروس، ترکی، عراق، نیپال، نائیجیریا، عمان، اردن، فلسطین، گھانا، انڈونیشیا، سویڈن اور تیونس کے شہری شامل ہیں، جنہیں مختلف نوعیت کی چوٹیں آئیں۔

وزارت دفاع نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ ملک کی خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کو تیار ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل اماراتی اسٹیٹ سیکیورٹی نے ایک دہشت گرد نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کا اعلان کیا تھا، جو ایران اور حزب اللہ کی معاونت سے کام کر رہا تھا اور تجارت کی آڑ میں ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کے درپے تھا۔

سیکیورٹی حکام نے واضح کیا کہ یہ نیٹ ورک ایک طے شدہ اسٹریٹیجک منصوبے کے تحت کام کر رہا تھا۔ 

ملزمان منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت میں ملوث پائے گئے ہیں، جس کا مقصد بیرونی آقاؤں کے اشاروں پر اماراتی ریاست کے داخلی امن کو براہ راست چیلنج کرنا تھا۔