اہم خبریں
20 March, 2026
--:--:--

بحرین: ایران سے داغے گئے 141 میزائل اور 242 ڈرون گرا دیے گئے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

بحرین کی ڈیفنس فورسز کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ مملکت کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کے مسلسل حملوں کو کامیابی سے ناکام بنایا ہے۔

مزید پڑھیں

حکام کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 141 بیلسٹک میزائل اور 242 ڈرون طیاروں کو فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا ہے۔

کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے براہ راست بحرینی سرزمین کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے تھے۔

سیکیورٹی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے اندھا دھند حملے خطے کے امن و امان کے لیے براہ راست خطرہ ہیں۔ 

ایران، امریکہ جنگ: کیا ہو رہا ہے؟ باخبر رہنے کے لیے کلک کریں

حکام کے مطابق یہ جارحانہ اقدامات نہ صرف بین الاقوامی انسانی قوانین کے منافی ہیں بلکہ علاقائی استحکام کو نقصان پہنچانے کی ایک منظم کوشش بھی ہیں۔

بحرینی قیادت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انتہائی احتیاط برتیں اور اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ 

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ مقامات اور مشکوک اشیا سے دُور رہیں، جبکہ عسکری کارروائیوں یا ملبے کی تصاویر بنانے سے بھی سختی سے گریز کیا جائے۔

حکومت نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔ 

تمام تر معلومات، انتباہات اور سیکیورٹی ہدایات کے لیے صرف مملکت کے سرکاری اور مجاز ذرائع پر انحصار کیا جائے تاکہ کسی بھی قسم کی غلط فہمی یا خوف و ہراس سے بچا جا سکے۔