اہم خبریں
20 March, 2026
--:--:--

وزیر داخلہ کا ریاض میں 911 سیکیورٹی آپریشنز سینٹر کا دورہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: واس)

وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے دارالحکومت ریاض میں قائم یونیفائیڈ سیکیورٹی آپریشنز سینٹر 911 کا دورہ کیا۔

مزید پڑھیں

اس موقع پر انہوں نے سینٹر کے کام کے معیار کا جائزہ لیا اور عید الفطر کے موقع پر وہاں موجود عملے کو مبارکباد پیش کی۔

دورے کے دوران وزیر داخلہ نے ہنگامی کالز وصول کرنے اور ان پر فوری ردعمل دینے کے نظام کی کارکردگی کا مشاہدہ کیا۔

انہوں نے شہریوں، مقیمین اور زائرین کو ہنگامی نمبر 911 کے ذریعے فراہم کی جانے والی سیکیورٹی اور انسانی خدمات کے معیار کو سراہا۔

شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے سینٹر میں استعمال ہونے والی جدید ترین ٹیکنالوجیز اور شکایات کے اندراج سے لے کر ان کے حتمی حل تک کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے مختلف زبانوں میں موصول ہونے والی کالز کو نمٹانے کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

unified operations centers 911
(فوٹو: انٹرنیٹ)

نیشنل سیکیورٹی آپریشنز سینٹر کے کمانڈر بریگیڈیئر عمر بن عیضہ الطلحی نے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی۔ 

بریگیڈیئر عمر بن عیضہ الطلحی نے اہم شاہراہوں اور حساس مقامات کی فیلڈ مانیٹرنگ، ڈیٹا اینالائسز سسٹمز اور سیکیورٹی و سرکاری اداروں کے مابین مربوط ورکنگ ماڈل کے بارے میں آگاہ کیا جو عالمی معیار کے مطابق ہے۔

دورے کے دوران وزیر داخلہ کے ساتھ وزارت داخلہ کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر خالد بن محمد البتال اور ٹیکنالوجی امور کے اسسٹنٹ وزیر ثامر بن محمد الحربی بھی موجود تھے۔ 

اس موقع پر حکام نے سینٹر کے آپریشنل نظام کو مزید جدید بنانے کے لیے جاری اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔