اہم خبریں
20 March, 2026
--:--:--

ولی عہد نے نماز عید مسجد الحرام میں ادا کی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: واس

ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزيز آل سعود نے آج صبح مسجد الحرام میں عید الفطر کی نماز ادا کی، جہاں مسجد اور اس کے اطراف کے صحن نمازیوں سے بھرے ہوئے تھے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد کے ہمراہ نماز ادا کرنے والوں میں شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبد العزيز، شہزادہ عبد العزيز بن تركی بن فيصل بن عبد العزيز، شہزادہ فهد بن تركی بن فيصل بن تركی بن عبد العزيز، شہزادہ سعود بن طلال بن سلطان بن سعود بن عبد العزيز، شہزادہ سلمان بن طلال بن سلطان بن سعود بن عبد العزيز اور بدر بن عبدالله بن فرحان بھی شامل تھے۔

نماز میں علماء و مشائخ، اعلیٰ حکام، اور سول و عسکری شعبوں کے سینئر ذمہ داران نے بھی شرکت کی جبکہ مسجد الحرام کے روح پرور ماحول میں عقیدت اور خشوع کی کیفیت نمایاں رہی۔