اہم خبریں
20 March, 2026
--:--:--

امارات میں حزب اللہ سے منسلک دہشتگرد نیٹ ورک بے نقاب

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: امارات نیوز ایجنسی

متحدہ عرب امارات کے ریاستی سکیورٹی ادارے نے حزب اللہ لبنان اور ایران سے منسلک دہشت گرد نیٹ ورک بے نقاب کرکے اس کے ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔

اماراتی نیوز ایجنس کے مطابق ریاستی سکیورٹی ادارے نے کہا ہے کہ اس نے دہشت گرد نیٹ ورک کو توڑ دیا ہے جو حزب الله اور إيران سے منسلک تھا اور اس کے ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جب کہ ان کے ریاست کے امن اور استحکام کو نشانہ بنانے والی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔

ادارے کے مطابق یہ نیٹ ورک ملک کے اندر جعلی تجارتی پردے کے تحت کام کر رہا تھا اور ایک منظم سیل کی صورت میں سرگرم تھا جو بیرونی عناصر سے جڑی حکمت عملی کے تحت حرکت کر رہا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ اس نیٹ ورک کے مقاصد میں قومی معیشت میں دراندازی، دہشت گردی کی مالی معاونت، منی لانڈرنگ، اور اندرونی تجارتی و شہری شعبوں کو بطور پردہ استعمال کرتے ہوئے ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنا شامل تھا۔