ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے آج کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے عید الفطر کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور دونوں برادر ممالک اور عوام کے لیے امن، سلامتی، استحکام اور خوشحالی کی دعا کی۔
رابطے کے دوران خطے کی تازہ صورتحال اور اس کے امن و استحکام پر اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس بات بھی پر زور دیا گیا کہ خلیجی تعاون کونسل کے ممالک پر ایرانی جارحانہ حملوں کی تکرار اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا ایک خطرناک اشتعال انگیزی ہے، جو خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
اس بات کی بھی تصدیق کی گئی کہ کونسل کے ممالک اپنی سرزمین کے دفاع، سلامتی کے تحفظ اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتے رہیں گے۔