اہم خبریں
20 March, 2026
--:--:--

خلیجی ممالک میں ایرانی حملوں کے بعد تیل کے نرخ 120 ڈالر کے قریب

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

جمعرات 19 مارچ 2026 کو مشرق وسطیٰ میں توانائی تنصیبات پر ایرانی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں شدید تیزی دیکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ آئل کی قیمت 11 ڈالر سے زائد اضافے کے ساتھ 119 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح یورپ میں گیس کی قیمتوں میں بھی 35 فیصد تک کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

کویت پیٹرولیم کارپوریشن نے تصدیق کی ہے کہ ایک ڈرون نے مینا الاحمدی ریفائنری کی آپریشنل یونٹ کو نشانہ بنایا، جبکہ ینبع بندرگاہ پر واقع سامرف ریفائنری پر بھی ایک ڈرون گرا ہے۔

اُدھر قطر کے شہر راس لفان میں دنیا کے سب سے بڑے گیس پروڈکشن اور ایکسپورٹ سینٹر کو ایرانی حملوں سے شدید نقصان پہنچا ہے۔

حکام کے مطابق ایک میزائل تنصیب سے ٹکرایا جبکہ 4 دیگر میزائلوں کو فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا گیا، جس کے بعد وہاں بڑی آگ بھڑک اٹھی۔

علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظبی نے بھی حبشان گیس فیلڈ کی سہولیات کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

یہ فیصلہ ایک میزائل کو فضا میں تباہ کرنے کے بعد اس کے ملبے سے سائٹ کو پہنچنے والے نقصانات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

کشیدہ صورت حال اور مسلسل حملوں کے نتیجے میں امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 2.56 ڈالر اضافے سے 98.88 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔ 

اسی طرح برینٹ آئل 11.31 ڈالر یعنی 10.53 فیصد اضافے کے ساتھ 119 ڈالر کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی برینٹ میں 3.8 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

رپورٹس کے مطابق امریکی اسٹریٹیجک ذخائر سے تیل کے اجرا اور شپنگ کے اخراجات میں اضافے کے باعث ویسٹ ٹیکساس اور برینٹ کے درمیان قیمت کا فرق گزشتہ 11 برسوں کی بلند ترین سطح پر ہے۔ 

موجودہ صورتحال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر قطر کی گیس تنصیبات پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو امریکہ اس کا بھرپور جواب دے گا۔