اہم خبریں
20 March, 2026
--:--:--

عیدالفطر: خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا امتِ مسلمہ کے لیے پیغام

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزيز آل سعود نے عید الفطر 1447ھ کے موقع پر مملکت کے شہریوں، مقیم غیر ملکیوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے نام ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

مزید پڑھیں

شاہی پیغام وزیر اطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری نے پڑھ کر سنایا، جس میں عالم اسلام کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کی دعائیں کی گئی ہیں۔

حرمین شریفین کی خدمت اور اللہ کے مہمانوں کا استقبال:

اپنے خطاب میں شاہ سلمان نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ اس نے امت مسلمہ کو رمضان المبارک کی برکات سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائی۔ 

انہوں نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ حرمین شریفین کی دیکھ بھال اور وہاں آنے والے زائرین کی خدمت سعودی ریاست کا ایک ایسا بنیادی ستون ہے جس پر مملکت اپنے قیام کے اول روز سے کاربند ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے لاکھوں عمرہ زائرین کو پرسکون اور محفوظ ماحول فراہم کیا، جو کہ مملکت کے بیٹوں اور بیٹیوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔

عالمی امن اور علاقائی استحکام

شاہ سلمان نے اپنے خطاب میں مملکت کی ان کوششوں کا بھی ذکر کیا جو خطے میں جاری بحرانوں کے خاتمے اور عالمی امن کے قیام کے لیے کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ مملکت کا مستقل موقف بحرانوں پر قابو پانے اور دنیا بھر میں سلامتی کو فروغ دینا ہے۔ 

اس موقع پر انہوں نے سرحدوں پر مامور سعودی افواج کے جوانوں کی ہمت کو سراہا اور ان کی حفاظت و کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی۔

شاہ سلمان اور ولی عہد کے سفارتی رابطے و تہنیتی پیغامات

shah salman and mbs
(فوٹو: انٹرنیٹ)

عیدالفطر کی مناسبت سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے اسلامی ممالک کے سربراہان کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

سعودی قیادت نے برادر اسلامی ممالک کے قائدین کو تہنیتی پیغامات ارسال کیے، جس میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ یہ عید امت مسلمہ کے لیے عزت، استحکام اور مزید ترقی کا پیغام لے کر آئے۔

اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے پیغامات

دریں اثنا اسلامی ممالک کے قائدین کی جانب سے بھی سعودی قیادت کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے، جن کا شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان نے شکریہ ادا کیا۔

ان پیغامات میں اسلامی ممالک کے مابین تعلقات کی مضبوطی اور مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے باہمی تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔