اہم خبریں
20 March, 2026
--:--:--

ایران جنگ: بحرین نے 134 بیلسٹک میزائل اور 238 ڈرون حملے ناکام بنائے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

بحرین کی ڈیفنس فورس نے تصدیق کی ہے کہ فضائی دفاع نے دشمن کی جانب سے کیے گئے متعدد حملوں کو ناکام بنایا ہے اور اب تک مجموعی طور پر 134 بیلسٹک میزائل اور 238 ڈرون فضا ہی میں تباہ کیے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں

حکام کے مطابق فضائی حملے 20 روز سے جاری کشیدگی کے دوران کیے گئے، جن کا مقصد بحرین کی تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا، تاہم دفاعی فورسز نے تمام حملوں کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا کر ملکی فضائی حدود اور اہم مقامات کو کسی بھی بڑے نقصان سے محفوظ رکھا۔

بحرین کی  عسکری قیادت نے صورتحال کے پیش نظر تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ 

عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کسی بھی مشکوک شے یا متاثرہ مقامات کے قریب جانے سے مکمل گریز کریں۔

ایران، امریکہ جنگ: کیا ہو رہا ہے؟ باخبر رہنے کے لیے کلک کریں

حکام نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ فوجی کارروائیوں یا ملبے کے مقامات کی تصاویر لینے سے گریز کیا جائے۔

کسی بھی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف سرکاری ذرائع ابلاغ سے جاری ہونے والی معلومات، انتباہات اور ہدایات پر ہی مکمل اعتماد کریں۔

بحرین کی دفاعی فورسز نے اپنی مکمل تیاری کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملک کے دفاع کے لیے ہمہ وقت چوکس ہیں۔