اہم خبریں
20 March, 2026
--:--:--

زائرین کے لیے آبِ زم زم ساتھ لے جانے کے نئے ضوابط

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے لیے آبِ زم زم کی ایئرپورٹ سے ترسیل کے حوالے سے تین اہم ضوابط جاری کیے ہیں۔

مزید پڑھیں

حکام کے مطابق ہدایات کا مقصد زائرین کا سفر آسان بنانا اور ایئرپورٹس پر کسی بھی قسم کی تاخیر یا دشواری سے محفوظ رکھنا ہے۔

یہ اقدامات خصوصی آگاہی مہم ’جائے للعمرہ‘کا حصہ ہیں، جس کا مقصد زائرین کو آمد سے واپسی تک کے تمام مراحل سے باخبر رکھنا ہے۔

وزارت نے تمام زائرین پر زور دیا ہے کہ وہ سفر کے دوران وضع کیے گئے اصولوں کی مکمل پاسداری کریں۔

پہلی شرط یہ ہے کہ آبِ زم زم کی بوتلیں صرف مجاز اور منظور شدہ مراکز ہی سے خریدی جائیں۔

zamzam
(انفوگرافک: اوورسیز پوسٹ)

غیر مجاز مقامات سے خریدی گئی بوتلیں ایئرپورٹ پر قبول نہیں کی جائیں گی، لہذا زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف سرکاری طور پر مقرر کردہ سیلز پوائنٹس کا انتخاب کریں۔

دوسری شرط کے مطابق آبِ زمزم کی بوتلیں ایئر ٹرانسپورٹ کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ ہونی چاہییں اور انہیں کارٹن میں پیک ہونا لازمی ہے۔ 

ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اور ہینڈلنگ کے عمل کو آسان بنانے کے لیے یہ پیکنگ انتہائی ضروری ہے تاکہ دورانِ سفر کسی قسم کا نقصان نہ ہو۔

تیسری اور آخری شرط کے تحت ہر عمرہ زائر کے لیے آبِ زم زم کی زیادہ سے زیادہ مقدار 5 لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اس حد سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

لہذا زائرین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایئرپورٹ پہنچنے سے قبل ان تمام ضوابط کو یقینی بنائیں۔

وزارت نے مزید کہا کہ ان ہدایات پر عمل کرنے سے نہ صرف زائرین کا سفر آرام دہ ہوگا بلکہ ایئرپورٹس پر لاجسٹک آپریشنز بھی بہتر طریقے سے انجام پائیں گے۔