اہم خبریں
20 March, 2026
--:--:--

ایران جنگ: امارات نے 334 بیلسٹک میزائل اور 1714 ڈرون مار گرائے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: اے آئی جنریٹڈ)

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام ایرانی جارحیت کے آغاز سے اب تک 334 بیلسٹک میزائل، 15 کروز میزائل اور 1714 ڈرون حملوں کو کامیابی سے ناکام بنا چکا ہے۔

مزید پڑھیں

حکام کے مطابق صرف جمعرات کے روز اماراتی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے داغے گئے 7 بیلسٹک میزائلوں اور 15 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کیا ہے۔

وزارت دفاع نے واضح کیا کہ ملک کی خودمختاری اور سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری موجود ہے۔

ان مسلسل حملوں کے نتیجے میں 2 اماراتی فوجی اپنے فرائض کی انجام 

دہی کے دوران شہید ہوئے، جبکہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 6 شہری بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ہلاک ہونے والوں میں پاکستانی، نیپالی، بنگلا دیشی اور فلسطینی شہری شامل تھے۔

ایران، امریکہ جنگ: کیا ہو رہا ہے؟ باخبر رہنے کے لیے کلک کریں

ایرانی جارحیت کے باعث اب تک 158 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ متاثرین کا تعلق متحدہ عرب امارات، مصر، سوڈان، ایتھوپیا، فلپائن، پاکستان، ایران، بھارت، بنگلا دیش، سری لنکا، آذربائیجان، یمن، یوگنڈا، اریٹیریا، لبنان، افغانستان، بحرین، کوموروس، ترکی اور عراق سے ہے۔

علاوہ ازیں زخمیوں کی فہرست میں اردن، فلسطین، گھانا، انڈونیشیا، سویڈن، تیونس، نائیجیریا، نیپال اور عمان کے شہری بھی شامل ہیں۔ 

وزارت دفاع نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ریاست کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والی ہر کوشش کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہے۔