اہم خبریں
20 March, 2026
--:--:--

مسجد اقصیٰ 20 روز سے بند، قابض فوج نے مزید 14 فلسطینی گرفتار کرلیے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

قابض اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے دروازے زائرین اور نمازیوں کے لیے مسلسل بیسویں روز بھی بند رکھے ہیں۔

مزید پڑھیں

علاوہ ازیں مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجد اقصیٰ کی بندش کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور قصبوں کے داخلی راستوں پر فوجی ناکا بندی اور سخت چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اسرائیلی فوج نے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں جس سے فلسطینی شہریوں کی نقل و حرکت انتہائی محدود ہو کر رہ گئی ہے۔

فوجی کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے 

مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی کی مہم جاری رکھی اور اس دوران کم از کم 14 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے چھاپے اور گرفتاریاں خاص طور پر رام اللہ، نابلس اور الخلیل کے شہروں میں کی جا رہی ہیں، جہاں گھروں پر دھاوا بول کر تلاشی کے بہانے توڑ پھوڑ اور غیر قانونی حراست میں لے کر نوجوانوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔