اہم خبریں
20 March, 2026
--:--:--

عیدالفطر کی تیاری: جدہ میں عوامی اور تفریحی مقامات سج گئے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: واس)

جدہ میونسپل اتھارٹی نے عید الفطر 1447 ہجری کے پرمسرت موقع پر شہریوں اور سیاحوں کو خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے شہر بھر کے پارکوں، عوامی مقامات اور ساحلی تفریحی مقامات کو مکمل طور پر تیار اور دیدہ زیب روشنیوں سے سجا دیا ہے۔

مزید پڑھیں

انتظامیہ نے شہر کے اہم چوراہوں اور مرکزی شاہراہوں پر عید کی مناسبت سے خصوصی آرائشی لائٹس نصب کی ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ اہم مقامات پر لگے ڈیجیٹل بورڈز اور بل بورڈز پر عید کی مبارکباد کے پیغامات آویزاں کیے گئے ہیں تاکہ عید کا روایتی جوش و خروش نمایاں رہے۔

اس سلسلے  میں میونسپل اتھارٹی کے تحت شوال کی 3 تاریخ (اتوار کے 

روز) ’الاجواد پارک‘ میں ایک بڑی تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جس کے ساتھ ہی اس پارک کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا جائے گا۔

اس تقریب میں روایتی فنون کے مظاہرے، بچوں کے لیے خصوصی تھیٹر اور دلچسپ مقابلے شامل ہیں۔

عید کی تعطیلات کے دوران شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے میونسپلٹی کے تمام ذیلی دفاتر اور فیلڈ ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ 

اس دوران عوامی مقامات کی صفائی اور دیکھ بھال کے نظام کو مزید بہتر اور فعال بنایا گیا ہے۔

عید کے ایام میں عوامی صحت اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے میونسپلٹی کی جانب سے فوڈ آؤٹ لیٹس، تجارتی مراکز اور صحت سے متعلقہ اداروں کی سخت نگرانی کی جائے گی۔ 

اس اقدام کا مقصد شہریوں کو معیاری خدمات کی فراہمی اور کسی بھی قسم کی غفلت سے بچانا ہے۔