کویت پٹرولیم کارپوریشن نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو صبح عبداللہ پورٹ ریفائنری کی ایک آپریشنل یونٹ ڈرون حملے کا نشانہ بنی، جس کے نتیجے میں مقام پر آگ بھڑک اٹھی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ادارے نے اپنے بیان میں وضاحت کی کہ ہنگامی اور فوری رسپانس ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی شروع کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے، جو منظور شدہ سکیورٹی اور سیفٹی معیارات کے مطابق تھے اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں تاکہ عملے کی حفاظت اور تنصیب کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
ایران، امریکہ جنگ: کیا ہو رہا ہے، باخبر رہنے کے لیے کلک کریں
بیان میں مزید کہا گیا کہ آج صبح اس سے قبل بھی کویت نیشنل پیٹرولیم کمپنی کی الاحمدی پورٹ ریفائنری کی ایک آپریشنل یونٹ پر اسی نوعیت کا ڈرون حملہ کیا گیا تھا، جس کے باعث وہاں معمولی آگ لگی، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔