وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ایران کے حالیہ حملے بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں اور خطے کی سلامتی و استحکام کو براہِ راست متاثر کرتے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ یہ حملے اتفاقی نہیں بلکہ پہلے سے طے شدہ منصوبہ بندی کا نتیجہ ہیں۔
مزید پڑھیں
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزیر خارجہ نے ایران پر زور دیا کہ وہ اپنے غلط فیصلوں کا جائزہ لے اور جارحانہ رویہ ترک کرے، کیونکہ اس سے بین الاقوامی تنہائی میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے ایرانی رویے کی بنیاد پر علاقائی اعتماد میں کمی، شدت پسند گروہوں کی حمایت اور آزادانہ جہاز رانی کے خطرات کی نشاندہی کی۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ خلیج کی ریاستیں جواب دینے سے
قاصر نہیں اور سیاسی کے علاوہ دیگر متبادل راستے بھی دستیاب ہیں۔
ایران کو بین الاقوامی تعلقات کے اصولوں کی پاسداری کی طرف لوٹنے کی ضرورت ہے۔