سعودی عرب میں عید الفطر کے موقع پر اندرون ملک سفر میں ریکارڈ سرگرمی دیکھی جا رہی ہے، جہاں مسافر تجربے کی مکمل سہولت کو ترجیح دے رہے ہیں۔
مدینہ منورہ روحانی اہمیت اور مکمل سہولیات کی وجہ سے سب سے مقبول مقام ہے جبکہ رياض، جدہ، دمام اور العُلا بھی مختلف ثقافتی، تفریحی اور خاندانی پروگراموں کی پیشکش کر کے مسافروں کو متوجہ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق العُلا میں تین روزہ پروگرام کے تحت ثقافتی و تفریحی سرگرمیاں اور روایتی کھانے کی تجرباتی پیشکشیں شامل ہیں۔
ریاض میں پارک، تفریحی مراکز اور لائیو شوز کی بھرمار ہے جبکہ جدہ میں سمندری تفریح اور ساحلی سرگرمیاں مقبول ہیں۔
دمام اور مشرقی ریجن میں فیملی فرینڈلی پارکس اور اوپن ایونٹس فراہم کیے جا رہے ہیں۔
اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مقامات سب سے زیادہ پسند کیے جا رہے ہیں جو سرگرمیوں، تجربات اور خدمات کا مکمل امتزاج فراہم کرتے ہیں، جس سے سعودی مسافر کے بدلتے ہوئے طرزِ سفر کی عکاسی ہوتی ہے۔