اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

اینٹی بایوٹکس کا حد سے زیادہ استعمال مزاج خرابی کا سبب

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

چین میں کی گئی ایک نئی تحقیق نے خبردار کیا ہے کہ اینٹی بایوٹکس کا حد سے زیادہ استعمال صرف جراثیم کی مزاحمت میں اضافے یا نظامِ ہاضمہ کی خرابی تک محدود نہیں رہتا بلکہ آنتوں کے مائیکروبیوم کو نقصان پہنچا کر دماغی افعال سے وابستگی کے باعث ذہنی صحت کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں

ویب سائٹ ’میڈیکل ایکسپریس‘ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق چونگ چنگ میڈیکل یونیورسٹی سے وابستہ اسپتال کے محققین کی اس تحقیق میں اینٹی بایوٹک علاج اور انسانوں میں زیادہ سطح کے اضطرابی اشاریوں، نیز چوہوں میں اضطراب سے مشابہ رویّوں کے درمیان تعلق سامنے آیا ہے۔
تحقیقی ٹیم نے بالغ چوہوں پر اینٹی بایوٹکس کے اثرات کا جائزہ لیا ہے۔

نتائج کا موازنہ تین انسانی گروہوں کے ڈیٹا سے کیا : وہ مریض جنہوں نے حال ہی میں اینٹی بایوٹکس استعمال کی تھیں، وہ افراد جنہوں نے یہ ادویات استعمال نہیں کیں اور صحت مند افراد۔
محققین نے بتایا کہ اینٹی بایوٹکس کا وسیع پیمانے پر غلط استعمال ہو رہا ہے اور خبردار کیا کہ یہ ذہنی صحت کے لیے ممکنہ خطرے کا عنصر بن سکتی ہیں۔

selective focus of senior man looking at pills whi 2026 01 06 00 36 33 utc

حیوانی تجربات میں، محققین نے چوہوں میں واضح طور پر اضطراب سے ملتے جلتے رویّے ریکارڈ کیے، جو آنتوں کے بیکٹیریا کی ساخت میں تبدیلی، مختصر سلسلہ فیٹی ایسڈز میں کمی اور آنتوں و دماغ کے درمیان چکنائی کے استقلاب میں خلل کے ساتھ ظاہر ہوئے۔
اس کے علاوہ، آنتوں اور دماغ دونوں میں اعصابی کیمیائی مادّے ایسٹائل کولین کی سطح میں نمایاں کمی بھی نوٹ کی گئی، جس کے بارے میں محققین کا کہنا ہے کہ اس کا تعلق اضطراب سے مشابہ رویّوں سے گہرا ہے۔
جرنل Molecular Psychiatry (مولیکیولر سائیکیٹری) میں شائع اس تحقیق کے مطابق، تجزیوں سے اس امکان کی نشاندہی ہوئی ہے کہ Bacteroides نسل کے بیکٹیریا اور ایسٹائل کولین، اینٹی بایوٹکس سے وابستہ اضطراب میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ 

 محققین نے مزید بتایا کہ ایسٹائل کولین سے ماخوذ مرکب میتھا کولین کے ذریعے مداخلت کرنے سے تجربہ گاہ میں چوہوں کے اضطرابی علامات میں کمی دیکھی گئی۔

many supplements and water glass prepared for dail 2026 01 12 12 01 33 utc

تحقیقی ٹیم نے نتیجہ اخذ کیا کہ اینٹی بایوٹکس کے کثرت سے استعمال کے مزاج پر منفی اثرات کو اجاگر کرتے ہیں، اور ساتھ ہی یہ امکان بھی ظاہر کرتے ہیں کہ ایسٹائل کولین یا اس کے مشتقات کے ذریعے ان اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ 

تاہم، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان نتائج کو وسیع پیمانے پر طبی عملی اطلاق میں لانے سے قبل مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے