اہم خبریں
19 March, 2026
--:--:--

سعودی عرب کا عالمی بحری تحفظ اور تجارت کے محفوظ راستوں پر زور

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

سعودی عرب نے سمندری راستوں کی حفاظت، آزادانہ جہاز رانی، توانائی کی مارکیٹوں اور عالمی سپلائی چین کی استحکام کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ 

سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ ایک ذمہ دار شراکت دار کے طور پر سمندری سلامتی، انسانی جانوں کے تحفظ اور بین الاقوامی قانون اور تعاون پر مبنی نظام کی حمایت جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب اپنے اسٹریٹجک مقام اور عالمی و علاقائی کردار کے تحت سمندری سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے نگرانی بڑھانے، معلومات کا تبادلہ کرنے، فوری ردعمل کی تیاری اور عالمی تجارت کے لیے محفوظ اور مستحکم راستوں کو یقینی بنانے کی تمام کوششیں جاری رکھے گا۔

یہ بیان سعودی عرب کی نمائندگی کرتے ہوئے جنرل اتھارٹی آف ٹرانسپورٹ

کی  جانب سے لندن میں بین الاقوامی بحری تنظیم (IMO) کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے دوران دیا گیا۔ 

اجلاس میں سعودی وفد کی قیادت مستقل مندوب، انجینئر کمال بن محمد الجنیدی نے کی۔

الجنیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب بحری جہازوں کی حفاظت سے متعلق SOLAS معاہدے کے تمام اصولوں پر مکمل عمل درآمد کرے گا، جس میں نیویگیشن الرٹس، سرچ اینڈ ریسکیو، جہازوں کی رہنمائی اور سمندری خطرات سے بچاؤ شامل ہیں۔