اہم خبریں
19 March, 2026
--:--:--

کویت میں دہشتگرد سیل بے نقاب، 10 افراد گرفتار

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

کویت کے سکیورٹی اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 10 شہریوں پر مشتمل دہشتگرد سیل کو گرفتار کر لیا، جو ملک میں کالعدم تنظیم ’حزب اللہ‘ سے وابستہ تھا۔ 

سکیورٹی نگرانی کے دوران ان کے اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کے منصوبے کا انکشاف ہوا، جس کے لیے بیرونی عناصر سے رابطہ کر کے اہداف کے مقامات کی معلومات فراہم کی جا رہی تھیں۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق کویتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزمان نے بیرون ملک حزب اللہ کے کیمپوں میں اسلحہ کے استعمال اور ڈرون آپریشن کی تربیت حاصل کی تھی، اور وہ تخریبی کارروائیوں کی تیاری کر رہے تھے تاکہ ریاست کی خودمختاری کو نقصان پہنچایا جا سکے اور معاشرے میں خوف و ہراس پھیلایا جائے۔

بیان میں کہا گیا کہ گرفتار افراد نے اپنے جرائم کا تفصیلی اعتراف کیا ہے جبکہ سکیورٹی ادارے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وزارت داخلہ نے خبردار کیا کہ ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے یا دہشتگرد تنظیموں سے تعاون کرنے والوں کے خلاف سخت ترین اقدامات کیے جائیں گے اور ایسے تمام خطرات کا بھرپور قوت سے مقابلہ کیا جائے گا۔