اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

رہائشی افواہ اور غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے گریز کریں: وزارت داخلہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
( فوٹو: سبق)

سعودی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر افواہوں اور غیر مصدقہ ویڈیوز کے پھیلاؤ کے خلاف خبردار کیا ہے اور نشر یا شیئر کرنے سے قبل معلومات کی تصدیق پر زور دیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام مستند معلومات کے حصول کے لیے صرف سرکاری اور سرکاری طور پر منظور شدہ ذرائع پر انحصار کریں تاکہ خبروں کی درستگی یقینی بنائی جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ کو روکنا ضروری ہے، کیونکہ ایسی افواہیں معاشرے میں بے چینی اور انتشار کا سبب بن سکتی ہیں۔