اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

حرمین شریفین میں ختم القرآن، لاکھوں مسلمانوں کی شرکت

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: واس

المسجد الحرام اور مسجد نبوی میں رمضان المبارک کی 29 ویں شب نمازِ تراویح کے دوران ختمِ قرآن نہایت روحانی اور پرسکون ماحول میں مکمل ہوا جہاں لاکھوں نمازیوں نے شرکت کی۔ 

صبح سے ہی زائرین کی بڑی تعداد مسجد الحرام کے صحنوں، مطاف اور اطراف کے علاقوں میں جمع ہونا شروع ہوگئی تھی اور سب نے اپنی عبادات سہولت اور اطمینان کے ساتھ ادا کیں۔

545465456
فوٹو: واس

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے مربوط نظام کے تحت زائرین کی رہنمائی، ہجوم کو منظم کرنے اور داخلی و خارجی راستوں کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے۔ 

بزرگوں اور معذور افراد کے لیے الگ راستے، برقی و دستی وہیل چیئرز، اور ’تنقل‘ ایپ کے ذریعے نقل و حمل کی سہولت فراہم کی گئی۔

54456456 1
فوٹو: واس

مسجد الحرام میں صفائی، جراثیم کشی اور خوشبو کے انتظامات کو مزید مؤثر بنایا گیا، بڑی تعداد میں قالین بچھائے گئے اور زمزم کے ٹھنڈے و سادہ پانی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی گئی۔ 

اس کے علاوہ، آواز، ائیر کنڈیشننگ اور ہواداری کے نظام کو مکمل طور پر فعال رکھا گیا جبکہ کثیر لسانی اسکرینوں کے ذریعے زائرین کی رہنمائی کی گئی۔

79877987
فوٹو: واس

اسی طرح مسجد نبوی میں بھی ختمِ قرآن کے موقع پر غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا، جہاں مسجد اور اس کے اطراف کے تمام حصے نمازیوں سے بھر گئے، اور صفیں قریبی سڑکوں تک پھیل گئیں۔

5644564 1
فوٹو: واس

نمازِ تراویح میں امامت شيخ صلاح البدير نے کی، جنہوں نے اس بابرکت رات میں امتِ مسلمہ کے لیے مغفرت، رحمت، امن اور استحکام کی دعائیں کیں۔ 

متعلقہ اداروں نے مسجد نبوی میں بھی زائرین کی آمد و رفت کو منظم رکھنے، نمازگاہوں کی تیاری اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا تاکہ تمام عبادت گزار سکون اور اطمینان کے ساتھ اپنی عبادات ادا کر سکیں۔