اہم خبریں
17 March, 2026
--:--:--

مملکت بھر میں آج سے پیر تک طوفانی بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
حکام کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں طوفانی بارشوں سے وادیوں میں سیلاب کا خدشہ ہے (فوٹو: اے آئی جنریٹڈ)

شہری دفاع نے بدھ سے پیر تک مملکت کے بیشتر علاقوں میں درمیانے درجے سے لے کر شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید پڑھیں

محکمے   کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس دوران سیلابی ریلے، ژالہ باری اور شدید گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مکہ مکرمہ ریجن میں طوفانی بارشوں سے وادیوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔ حکام کے مطابق اس ممکنہ صورت حال سے مکہ مکرمہ، طائف اور دیگر علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔ 

شہری دفاع نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نشیبی علاقوں اور برساتی ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔

اُدھر ریاض ریجن میں بھی وادی الدواسر، السلیل اور الافلاج سمیت کئی علاقوں میں شدید بارش متوقع ہے۔  اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت، الخرج اور دیگر اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ 

حکام نے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے اور میڈیا پر جاری ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔

علاوہ ازیں تبوک، الجوف، شمالی سرحد، مدینہ منورہ، الباحہ، عسیر اور جازان سمیت نجران، حائل، القصیم اور مشرقی ریجن میں بھی تیز بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 

محکمہ شہری دفاع نے خبردار کیا ہے کہ سیلابی صورتحال میں دریاؤں اور تالابوں میں نہانے سے گریز کیا جائے تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔