محکمہ سول ڈیفنس نے منگل کی شام الخرج میں جاری ہنگامی صورتحال کے خاتمے کا اعلان کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
حکام نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور حفاظتی اقدامات کو ہر صورت یقینی بنائیں۔
محکمے نے واضح کیا کہ خطرہ ٹل جانے کے باوجود عوام غیر ضروری اجتماعات سے گریز کریں۔ اس حوالے سے کسی بھی مقام پر فوٹوگرافی کرنے سے سختی سے منع کیا گیا ہے۔
حکام نے زور دیا کہ شہری سرکاری اعلانات تک احتیاطی تدابیر پر عمل
پیرا رہیں تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔
ایران، امریکہ جنگ: کیا ہو رہا ہے؟ باخبر رہنے کے لیے کلک کریں
قبل ازیں سول ڈیفنس نے شہریوں کو الرٹ جاری کیا تھا کہ وہ عمارتوں کے اندر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں اور کھڑکیوں سے دور رہیں۔ کھلی جگہوں، چھتوں اور بالکونیوں میں جانے سے گریز کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی تھی۔
سول ڈیفنس نے گاڑیوں میں موجود افراد کو بھی سڑک کے کنارے رکنے اور پلوں یا بلند و بالا عمارتوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا۔
علاوہ ازیں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مکہ، مدینہ، ریاض اور مشرقی صوبے میں 911 جبکہ دیگر علاقوں میں 998 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔